پشاور، ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی ضمانت قبل از گرفتاری

December 14, 2019

پشاورمیں ہوائی فائرنگ کرنے والی ملزمہ نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ روز قبل پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی ایک خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے خاتون کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا اور شہریوں کی مدد سے خاتون کو شناخت کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ بھی دیکھئے:پشاور : ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی تلاش جاری

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کی رہائشی ہے اور اس کے خلاف تھانہ تاتارا حیات آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سر عام سڑک پر کھڑے ہوکرپستول سے فائرنگ کرر ہی ہے۔