منی لانڈرنگ کیخلاف ایس ای سی پی کے ساتھ این آئی ٹی کا معاہدہ

January 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ لمیٹڈ (این آئی ٹی ایل) نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے اینٹی منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) ریگولیٹری شرائط کی موثر تعمیل، کارکردگی میں اضافے اور دیگر بہتر اقدامات کے لیے ریفینی ٹیو(Refinitiv) کے ورلڈ چیک (World-Check) سسٹم کا انتخاب کیا ہے،ریفینی ٹیو کی ورلڈ چیک رسک انٹلیجنس کا استعمال اینٹی منی لانڈرنگ کی تعمیل، مالی جرائم کے خطرات کی سکرین میں کیا جاتا ہے، ریفینی ٹیو کا ورلڈ چیک رسک انٹلیجنس ڈیٹا بیس درست اور قابل اعتماد ڈیٹا فراہم کرتا ہے جو اداروں کو فیصلے کرنے کے عمل میں ان کی مدد کرتا ہے، اس میں دنیا بھر کے سیکڑوں ماہر ریسرچ تجزیہ تعاون فراہم کرتے ہیں جو قابل اعتماد معلومات جمع کرتے وقت تحقیق کے سخت رہنما خطوط پر عمل کرتے ہیں، این آئی ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر عدنان آفریدی نے کہا کہ ورلڈ چیک کا استعمال ایس ای سی پی کے اے ایم ایل اور ریگولیٹری فریم ورک کی موثر تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے NIT کے وژن کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے،مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے منیجنگ ڈائریکٹر ، ریفینی ٹیو ، ندیم نجار نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ این آئی ٹی نے کسٹمرز کی بہترین اسکریننگ کے لیے ورلڈ چیک منتخب کیا ہے۔