اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس میں 103 پوائنٹس کا اضافہ

January 18, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،کاروباری ہفتے کا اختتام بھی تیزی پر ہوا ،کے ایس ای100انڈیکس میں 103پوائنٹس کااضافہ،سرمایہ کاری مالیت 21 ارب 1 کروڑ 58 لاکھ روپے بڑھ گئی، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 8.02 فیصدکم رہا، 50.14 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای 100 انڈیکس43016کی نچلی سطح پر آ گیا تاہم بعد ازاں زرمبادلہ اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوصلہ افزا اعداد وشمار سامنے آنے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے لگی جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے امارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس102.67پوائنٹس کے اضافے سے 43167.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 31.97پوائنٹس کے اضافے سے 19997.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 83.98پوائنٹس کے اضافے سے 83.98پوائنٹس پر بند ہوا ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، ٹی آر جی پاک،ورلڈ کال ٹیلی کام ،کے الیکٹرک ، دیوان سیمنٹ،غنی آٹو موبائل،بینک اسلامی،سمٹ بینک ،ایونشین لمیٹیڈاورپرویز احمد کمپنی کے شیئرز نمایاں رہے ۔