لاپتہ افراد کے کیسز سے متعلق بنگلادیشی تحقیقاتی کمیشن نے کہا ہے کہ خیال ہے بنگلادیش میں شیخ حسینہ دورِ حکومت میں لاپتہ 287 افراد کو قتل کیا گیا۔
ڈھاکا سے تحقیقاتی کمیشن کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امکان ہے کئی لاشیں دریا اور دیگر مقامات پر پھینکی گئیں یا اجتماعی قبروں میں دفن کی گئیں۔
تحقیقاتی کمیشن کے مطابق کل 1,569 اغوا کیسز کی تحقیقات کی گئیں۔ بنگلادیشی تحقیقاتی کمیشن کے مطابق کئی بےنشان قبریں ملی ہیں، ڈی این اے شناخت کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی مدد کی سفارش کی گئی ہے۔
تحقیقاتی کمیشن کے مطابق یہ کارروائیاں حسینہ واجد اور اُن کےاعلیٰ حکام کے حکم پر سیکیورٹی فورسز نے کیں۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ اکثر لاپتہ افراد کا تعلق حزبِ اختلاف کی جماعتوں جماعتِ اسلامی اور بی این پی (بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی) سے تھا۔