اتحاد ٹاؤن، پولیس اہلکار گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، تعلق میانوالی سے تھا

January 18, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن غازی گلشن حبیب مسجد کیساتھ واقع گھر سے ایک شخص کی لاش کو اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت 50سالہ محمد اقبال ولد غلام محمد کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او نثار لودھی کے مطابق متوفی پولیس کانسٹبل سائٹ بی تھانے میں تعینات تھا، جمعہ کی صبح وہ ڈیوٹی پر جانے کے لیئے نکل رہا تھا کہ گھر کے صحن میں اسے دل کا دورہ پڑا اور موت واقع ہوگئی،انہوں نے بتایا کہ متوفی اہلکار کا آبائی تعلق میانوالی سے کراچی میں اکیلا رہتا تھا،متوفی کی لاش اسکے رشتہ دار میانوالی لے گئے ہیں جہاں اسکی تدفین کی جائے گی۔