وزیر اعلی ٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب خان وسان کی والدہ کا سوئم

سندھ بھر سے
January 19, 2020

خیرپور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب خان وسان کا ہفتے کے روز گوٹھ نواب خان وسان میں سو ئم ہوا جس میں ملک بھر کی اہم شخصیات کے علاوہ سیکڑوں افراد شریک ہوئے۔ جن میں صوبائی وزراء سید اویس قادر شاہ ،جام اکرام اللہ دھاریجو، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید اصغر علی شاہ، ذوالفقار علی بہن ، سید ذوالفقار عل شاہ، جام مدد علی، غلام قادر چانڈیو، جاوید نایاب لغاری، میر عابد حسین جتوئی ، سردار فیصل خان وسان، سردار ذوالفقار علی کماریو،سید کمیل ناصر ،غزالہ سیال، سید حسین شاہ جیلانی، سید عبدالقادر شاہ جیلانی ،احمد علی جمانی، سید مدد علی شاہ وائس چانسلر ٹیکنیکل یونیورسٹی ، پروفیسر اسد اللہ مہر پرنسپل خیرپو رمیڈیکل کالج ،پرووائس چانسلر لطیف یونیورسٹی ڈاکٹر محمد یوسف خشک، سینئر قانوندان نثار احمد بھنبھرو ایڈوکیٹ، نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا مانگی ،سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان ،بیرسٹر ہالار وسان، منور علی وسان ایم پی اے ، چیئرمین ضلع کونسل شہریار وسان، انجنیئر فدا حسین وسان، ایس ایس پی محمد علی وسان اور مرید حسین وسان اس موقع پر موجود تھے۔