خیرپورناتھن شاہ: سیاچن میں شہید فوجی جوان کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

سندھ بھر سے
January 19, 2020

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) سیاچن کے مقام پر برف کا تودہ گرنے سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان عبدالرزاق سومرو کو خیرپور ناتھن شاہ کے قریب آبائی گاؤں مٹھو ببر کے مقام پر واقع قاضی برھان الدین کے تاریخی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔۔ جبکہ نماز جنازہ میں فوجی جوانوں کے علاوہ عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔