روہڑی: اسکول میں اساتذہ کے تاخیر سے آنے کیخلاف احتجاج

January 19, 2020

سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی کے علاقے یوسی پٹنی کے مکینوں نے اسکول میں اساتذہ کے تاخیر سے آنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں شامل عطاء اللہ عباسی ودیگر نے کہاکہ گورنمنٹ پرائمری بوائز اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ وقت مقررہ سے کئی گھنٹے تاخیر سے اسکول آتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے، متعدد بار شکایات کے باوجود تدارک نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم ودیگر بالا حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لیکر مذکورہ اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے اور انہیں وقت مقررہ پر اسکول آنے کا پابند بنایا جائے۔