آئین و قانون کی با لا دستی چاہتے ہیں‘ منفی فیصلوں سےسوالیہ نشان اٹھتا ہے

January 19, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان سنی تحر یک کے صوبا ئی صدر مو لا نا نو ر احمد قاسمی‘ جنر ل سیکریٹر ی مولانا خالد حسن عطا ری اور صوبائی رہنماؤں محمد عمر ان سہروردی‘ مولانا علی نواز قاسمی‘ مولانا محمد التماس صابر قریشی نے ٹی ایل پی کے رہنما ؤ ں کے خلاف اے ٹی سی کو رٹ کی طر ف سنا ئی جا نے والی سزا کے رد عمل میں کہا ہے کہ آئین و قانون کی با لا دستی چاہتے ہیں‘ منفی فیصلوں سے عدالتوں پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے‘ محب وطن عاشقان رسول کو عدالتوں کے ذریعے غیر آئینی طور پر دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 86 عاشقان رسول کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو اس طر ح کی سزاکسی طو ر آئین و قانون اور عدل کی خدمت نہیں ہے‘ پاکستان کو بنا نے کیلئے قائد اعظم کے ساتھ ملکر جد وجہد کر نیو الوں کو دیوار سے نہ لگایا جائے‘ محب وطن اور دہشت گردوں میں فرق کرنا ہوگا‘ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنیوالوں کو جھوٹے مقدما ت میں پھنسایا جا رہا ہے‘دہشت گردوں اور جر ائم پیشہ عنا صر اور کر پٹ سیاستدانوں کو عدالتوں کے ذریعے این آر او دینا سوالیہ نشان ہے ۔