خلاباز خواتین کی اسپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی

January 19, 2020

لندن ( جنگ نیوز) ناسا کی دو خاتون خلابازوں نے خلا میں بین الاقوامی اسپیس سٹیشن کے باہر چہل قدمی کی۔ صرف خواتین کی خلائی چہل قدمی کا یہ دنیا کی تاریخ میں دوسرا واقعہ ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلا باز جیسیکا میئر اور کرسٹینا خلائی چہل قدمی کے مشن کا حصہ ہیں۔ خاتون خلا باز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے باہر نکل کر خلا میں بیٹریوں کی تبدیلی کا کام کر رہی ہیں۔ جسیکا میئر کا کہنا تھا کہ یہاں کا منظر بہت خوب صورت ہے۔ دونوں خواتین لگ بھگ آدھے گھنٹے تک باہر رہیں ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی ان دونوں خواتین نے سپیس اسٹیشن کے باہر چہل قدمی کی تھی اور خلائی اسٹیشن کے پرزوں کی مرمت کی تھی۔