امریکا کے مختلف شہروں میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

January 20, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا کے مختلف شہروں میں فائرنگ، 6 افراد ہلاک

امریکا کے شہروں کنساس، ہونولولو اور سان انتونیو میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، تینوں واقعات میں فائرنگ کے محرکات سامنے نہیں آئے۔

کنساس سٹی، ریاست میسوری۔

ریاست میسوری کے شہر کنساس میں مسلح شخص نے ایک مے خانے کے باہر ہجوم پر فائرنگ کی، جس میں ایک شخص ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوئے، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ میں مسلح شخص مارا گیا۔

ہونولولو، ہوائی۔

ادھر جزیرہ ہوائی کے صدر مقام ہونولو لو میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس آفیسر ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

سان انتونیو، ٹیکساس۔

جنوبی ریاست ٹیکساس کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے شہر سان انتونیو میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔