اونٹیکس چند برسوں میں 10 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرے گی

January 21, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اونٹیکس پاکستان میں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے آئندہ چند برسوں میں 10 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ مقامی مارکیٹ میں فراہمی کے ساتھ مصنوعات برآمد بھی کی جاسکیں۔پاکستان میں کاروباری کامیابی اور صارفین کی پسندیدگی اور اعتماد کے باعث مصنوعات کی تیاری دو گنا کرنے کے لیے رواں سال نئی مشینری میں مزید سرمایہ کاری کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار پاول وربلوڈینکو ، اونٹیکس(ONTEX) کے نائب صدر مشرق وسطیٰ، ایشیا اور افریقا نے پاکستان میں حفظان صحت کی نئی مصنوعات پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان نئی مصنوعات کی فراہمی سے ہمیں اعتماد ہے کہ مستقبل میں ہمیں پاکستان میں مزید کاروباری کامیابی حاصل ہوگی۔