ماریا شراپووا آسٹریلین اوپن سے باہر

January 21, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

ماریا شراپووا آسٹریلین اوپن سے باہر

اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال آسٹریلین اوپن کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ماریہ شراپوا اپنا میچ ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم میں اسپین کے رافیل نڈال نے شاندارآغاز کیا، نڈال کے سامنے بولیویا کے ہیوگو ڈیلین بے بس دکھائی دیے۔

نڈال نے میچ باآسانی 2-6، 3-6 اور 0-6 سے جیت کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

خواتین ایونٹ کا پہلا راؤنڈ ماریہ شراپوا کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا، سابق چیمپئن ماریا شراپوا کا سامنا کروشیا کی ڈونا وکچ سے ہوا، لیکن ایونٹ کا پہلا ہی میچ شراپوا کا آخری میچ بن گیا۔

ڈونا وکچ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ماریا شراپوا کو اسٹریٹ سیٹ میں چھ۔تین اور چھ۔چار سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

شراپووا کا یہ2019ء میں اپنا 800 واں ٹور میچ کھیلا تھا، لیکن اس شکست کے بعد اُن کی رینکنگ تنزلی کے بعد 366 پر آگئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ شراپووا کا میلبرن کا یہ آخری دورہ ہے۔

شراپووا کو آسٹریلین اوپن 2010 ء میں بھی پہلے راؤنڈ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، روسی ٹینس اسٹارکا کہنا ہے کہ یقین نہیں کہ کندھے کی تکلیف اُنہیں آئندہ سال واپس آنے کی اجازت دے گی یا نہیں۔