اسنوکر: عمران نے سابق ورلڈ چیمپئن نسیم اختر کو ہرا دیا

January 21, 2020

ان سیڈڈ عمران خان نے سابق ورلڈ چیمپئن اور نمبر دو سیڈ نسیم اختر کو حیران کن شکست دیکر جوبلی انشورنس قومی انڈر21 جونیئر اسنوکر چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بابر مسیح نے 136 کا بڑا سنچری بریک کھیلا۔

بدھ کو کھیلے جانے والے بیسٹ آف سیون کوارٹر فائنل میں حارث طاہر کا مقابلہ شاہ زیب ملک، سعد خان کا عمر خان، عمر فاروق کا شیخ محمد مدثر اور احسن رمضان کا محمد عمران خان سے ہوگا۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے اسنوکر ہال میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں عمران خان نے سابق جونیئر ورلڈ چیمپئن نسیم اختر کو 4-1 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی۔

دیگر مقابلوں میں عمر فاروق نے محمد احمد کو 4-2 ، حارث طاہر نے فرحان مجید کو 4-1، شاہ زیب ملک نے شہریار خان کو 4-1، سعد خان نے ارج ارسلان 4-0، شیخ محمد مدثر نے محمد سلیم کو 4-0 اور محمد عمر خان نے زیب خان کو 4-1سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔