کراچی: تین ہٹی، جھونپڑیوں میں لگی آگ بجھا دی گئی

January 22, 2020

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی: تین ہٹی، جھونپڑیوں میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی کے علاقے تین ہٹی میں ندی کے قریب لگنے والی خوفناک آگ کو ریسکیو اہلکاروں نے بجھادیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا تاہم 100 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں۔

ذرائع کے مطابق 4 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔ آگ کے باعث 100 سے زائد جھونپڑیاں اور اس میں موجود متاثرین کا سامان جل گیا۔

اطلاع ملنے پر رینجرز اور پولیس کی بھری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔

آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈھائی سو سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔