لاہور ایئرپورٹ، مسافر خواتین کی سونا سمگل کرنیکی کوشش ناکام

January 22, 2020

لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور ائیر پورٹ پر گزشتہ روز کسٹمز حکام نے سونا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔کسٹمز نے چیکنگ کے دوران بیرون ملک جانے والی دو مسافر خواتین سے سمگل کیے جانے والے 100 گرام سونے کے بسکٹ برآمد کر لیے ۔دونوں مسافر خواتین نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے استنبول جا رہی تھیں۔کسٹمز حکام نے سونا ضبط کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔