15جواریوں سمیت متعد د جرائم پیشہ افرادگرفتار

January 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کے دوران 15جواریوں ، 6منشیات فروشوں سمیت متعد د ملزمان کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں نعمان مسیح ، خالد امین ، یاسر ، عمران ، خضر حیات اور مدثر کو گرفتار کر لیا اور شراب اور چرس برآمد کر لی، ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ری فلنگ کے الزام میں معظم ، اصغر ، صدیق ، کاشف علی جبکہ بھیک مانگنے کے الزام میں شادو بی بی اور ریحانہ کو گرفتار کیا گیا دہلی گیٹ پولیس نے آتش بازی کے الزام میں ارسلان کو گرفتار کرلیا، پولیس نے جوئے کے اڈوں پر چھاپے مار کر 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ممتاز آباد پولیس نے اشتیاق ، ناصر ، موسیٰ ، اعجاز ، صفدر ، اللہ بخش ، الیا س ، ماجد اور فہیم کو گرفتار کر کے7ہزار روپے برآمد کر لئے،پاک گیٹ پولیس نے ملزمان شہباز احمد ، محمد یاسین ، صابر ، ممتاز حسین ، عرفان عباس اور محمد شفیق کو گرفتار کر لیا ، بوگس چیک دینے پر گلگشت پولیس نےعمر جاوید کی د رخواست پر مبشر علی جبکہ نیوملتان پولیس نےعون عباس کی درخواست پر رضوان کیخلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ، پاک گیٹ کے علاقے میں لین دین پر جھگڑے کو ڈکیتی کا رنگ دے کر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم اویس کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔