ہائیکورٹ:لیز کا معاہدہ ختم کرانے کی پنجاب حکومت کی اپیل خارج

January 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے لیز کا معاہدہ ختم کرانے کے لئے پنجاب کی اپیل خارج کردی ہے اور سینئر سول جج خانیوال کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، فاضل عدالت میں مدعی شوکت حیات نے موقف اختیار کیا تھا کہ قانونی طریقے سے 28 کنال 10 مرلے سرکاری اراضی بورڈ آف ریونیو پنجاب کی منظوری کے بعد 14 جون 2017 کو حاصل کی جبکہ یہ پلاٹ 53 کنال 9 مرلے کا تھا جبکہ لیز کی طے شدہ رقم بھی باقاعدگی سے ادا کی جارہی ہے مگر اس کے باوجود محکمہ لیز کو ختم کرنا چاہتا ہے جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، وکلاء دلائل کے بعد فاضل ڈویژن بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل خارج کردی ہے۔