محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی تقریب

January 22, 2020

ملتان( لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال ملتان کی جانب سے ایم ڈی اے چوک پر ریٹائرڈ ملازمین رائو دلدار خان،میاں شاہد،رانا محمد اکرم،حافظ جان محمد،امتیاز علی،زرینہ بی بی کے اعزاز میں تقریب ہوئی ،مہمان خصوصی ڈویزنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اختر اظہر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد یونس تھے جبکہ تقریب میں نمائندہ ایپکا پنجاب طاہر شاہ بخاری ،منیجر صنعت زار مزمل یار خان ،صدر ایپکا عبدالقدیر و دیگر ممبران بھی شامل تھے ۔