’’کاغذی پھول‘‘

February 12, 2020

ہنرمند ہاتھ خوب بولتے ہیں ۔کوڑے کرکٹ سے بھی چیزیں تلاش کر کے اُنہیں رنگ روپ دے دیتے ہیں ۔یہ ہنر مرد سے زیادہ عورت میں ہوتے ہیں ۔کبھی وہ کپڑوں کی کترنوں کو جوڑ کر کشن کور ،میز بوش، چادر وغیرہ بنا تی ہے تو کبھی کاغذ کے پھول بنا کر گل دان میں سجا دیتی ہے۔ اسی لیے تو کہا جاتا ہے۔عورت بولے یا نہ بولے اس کا سلیقہ بولتا ہے۔ ویسے تو ہر خاتون کو ہی ہنر کاری کا شوق ہوتا ہے، مگر پہلے زمانے کی خواتین یہ کام کچھ زیادہ ہی کرتی تھیں، وہ گھر کی آرائش کی بیشتر چیزیں اپنے نازک ہاتھوں سے بناتی تھیں۔

فارغ وقت میں کچھ نہ کچھ کرتی رہتی تھیں ۔آج کے جدید دور نے خواتین کو اس قدر مصروف کردیا ہے کہ، ان کے پاس ان سب کاموں کے لیے وقت ہی نہیں ہوتا لیکن سلیقہ شعار خواتین کسی نہ کسی طرح وقت نکال ہی لیتی ہیں ۔ایسی ہی ایک خاتون نے اپنی بہنوں کے لیے کاغذ ی پھول بنائے ہیں۔آپ بھی انہیں بنا کر گھر میں سجائیں ،دوستوں کو تحفے میں دیں۔

یہ یقیناً سب کو پسند آئیں گے ۔ایک فلاور بنانے کے لیے صرف پندرہ منٹ درکار ہوںگے ۔اس کوبنانے کے لیے آپ کو ایک سادہ پیپر اور گم اسٹک کی ضرورت ہوگی،رنگ کا انتخاب آپ اپنی مرضی سے کر سکتی ہیں ۔آپ اپنی مرضی سے اس پر مختلف طرح کے ڈیزائن بھی بناسکتی ہیں۔