کچن گارڈننگ

February 12, 2020

بعض خواتین کو باغبانی کا شوق ہوتا ہے اور کچھ ضرورتاً اسے اپناتی ہیں،تا ہم دونوں صورتوں میں باغبانی کی بنیادی معلومات ہونا لازمی ہے ،تا کہ آپ اپنے ہاتھوں سے لگائیں پودوں اور در ختوں کا خوب خیال رکھ سکیں ۔اس ہفتے ہم آپ کو کچن گارڈننگ کے حوالے سے چند اہم باتیں بتا رہے ہیں۔

اگر آپ کو سبزیوں کی کاشت کرنے کا شوق ہے تو ان کی نگہداشت ،وقت پر پانی دینا ،معیاری کھاد اور مٹی کا استعمال کچھ عر صے بعد مر جھائی ہوئی ڈالیوں کی چھٹائی وغیرہ کا کام انتہائی صبر اور مستقل مزاجی سے کرنے کی ضرورت ہے ،کیوں کہ سال بھر کی محنت کے بعد ہی متوقع نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔علاوہ ازیں شروعات ہمیشہ نچلےدر جے سے کریں۔

مثال کے طور پر ٹماٹر ،سلا د کا پتہ،پالک اور ترئی کا انتخاب کریں ۔ا س گرانی کے دور میںکوشش کریں کہ تھوڑی بہت ہی سہی مگر روز مرہ کی سبزیوں کو کیاریوں اور گملوں میںکاشت کرلیں ،تا کہ وقت ِضرورت آپ ان سے مستفیض ہوسکیں۔

جب آپ کو اس کام میں مہارت آجائے تو زیادہ مشقت اور توجہ طلب سبزیوں کا انتخاب بھی کیا جاسکتا ہے ۔ابتدا میںسبزیوں کی کاشت گملوں یا کنٹینرز میں کریں یا باغبانی کے لیے پہلے سے تیار کردہ زمین کا انتخاب کریں۔پودے ہوں یا درخت ،یہ آپ کی بھر پور توجہ اور نگہداشت چاہتے ہیں۔