جامع نصیحت: پانچ چیزوں کو غنیمت جانو…!

February 14, 2020

حضرت عمرو بن میمون ازدی ؓ سے روایت ہے کہ رسول ِاکرم ﷺ نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو۔

(۱)جوانی کو بڑھاپے سے پہلے۔

(۲)صحت کو بیماری سے پہلے

(۳)خوش حالی کو ناداری سے پہلے

(۴)فراغت کو مشغولیت سے پہلے

(۵)زندگی کو موت سے پہلے۔(جامع ترمذی)