پشتو گلوکارہ گل پانڑہ اور خماریاں بینڈ نے مانچسٹر میں لوگوں کو مسحور کر دیا

February 17, 2020

مانچسٹر (نیوز ڈیسک) پشتو گلوکارہ گل پانڑہ اور خماریاں بینڈ نے گزشتہ روز مانچسٹر میں ایک کنسرٹ کے دوران افغانی اور پاکستانی مداحوں کو مسحور کر دیا۔ برطانیہ میں گل پانڑہ کا پہلا کنسرٹ تھا، جس میں افغانستان اور پاکستان کے موسیقی کے ہزاروں مداحوں نے شدید خراب موسم کے باوجود شرکت کی اور انھوں نے پانڑہ کی جانب سے سنائے جانے والے گیت مان امیداح ایم، اوریار خبر پر دل کی گہرائیوں سے داد دی، کنسرٹ سے قبل جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے گل پانڑہ نے بتایا کہ یہ میرا برطانیہ کا پہلا دورہ ہے، گزشتہ رات برمنگھم میں اپنی پرفارمنس سے مجھے بہت لطف آیا۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے لوگ بہت زندہ دل ہیں، وہ موسیقی کی تال پر رقص کرتے ہیں، جس سے پرفارمر کی ہمت افزائی ہوتی ہے۔