آرگنائزڈ کرائم نیٹ ورک کے سرغنہ رومانیہ کے حوالے

February 17, 2020

لندن ( جنگ نیوز) آرگنائزڈ کرائم نیٹ ورک کے سرغنہ کو ہارٹفورڈ شائر سے گرفتاری کے 18 ماہ بعد رومانیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ وہ یوروپول کے انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک ہے۔ 45 سالہ فلورن گینی کو اگست 2018 میں جم چھوڑتے وقت حراست میں لیا گیا تھا ۔ وہ رومانیہ کے حکام کو انسانی سمگلنگ‘قتل کی سازش‘ بلیک میلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مطلوب تھا ۔ نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے ) سے تعلق رکھنے والے ڈیو ہکر نے کہا کہ اس کی گرفتارفی اور پھر حوالگی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ مجھے اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ اس کے نتیجے میں ہماری سڑکیں زیادہ محفوظ ہو جائیں گی ۔ گیانا کے نام سے مشہور فلورن گینی کو 14 اگست 2018 کو ہارٹ فورڈ شائر پولیس کے تعاون سے ایک آپریشن میں نیشنل کرائم ایجنسی کے آرمڈ آپریشنز یونٹ کے افسران نے گرفتار کیا تھا ۔ اس پر الزام ہے کہ وہ رومانیہ کی خواتین کو جنسی استحصال کے مقاصد کیلئے آئرلینڈ‘ فن لینڈ اور دبئی بھیجا گیا تھا اور ساتھ ہی وہ ایک حریف کرمنل کو قتل کرنے کی سازشیں بھی کر رہا تھا ۔ این سی اے نے کہا کہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں برطانیہ کی حوالگی کی کارروائی کے بعد انہیں ہیتھرو سے بخارسٹ بھیجا گیا تھا ۔