امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی

February 21, 2020

کراچی (اسٹافرپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی154.25روپے سے گھٹ کر154.20روپے اور قیمت فروخت 154.35روپے سے گھٹ کر154.30روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.10روپے اور قیمت فروخت154.40روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید165.80روپے سے گھٹ کر165.75روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے بڑھ کر167.50روپے ہوگئی۔