صحافت کا عالمی ایوارڈ ’’پریس کیٹ ویب پرائز 2019‘‘کشمیری صحافی نے جیت لیا

February 21, 2020

ہانگ کانگ (اے ایف پی )نئی دہلی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کے دوران مقبوضہ وادی کی صورتحال کی کوریج کرنے پر فری لانس رپورٹر احمر خان کو فرانسیسی خبررساں ادارے کے ایوارڈ ’ایجنسی فرانس-پریس کیٹ ویب پرائز 2019‘ کا فاتح قرار دے دیا گیا۔اے ایف پی کے نہایت بہترین نامہ نگاروں میں سے ایک نام سے منسوب یہ ایوارڈ ایشیا میں مقامی سطح پر خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو خطرناک یا مشکل حالات میں رپورٹنگ کرنے پر ان کے کام کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔احمر خان کو یہ ایوارڈ ان کی سلسلہ وار ویڈیوز اور تحریری رپورٹس پر ملا، جس میں بھارت کی جانب سے گزشتہ برس مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد مسلمان اکثریت والے اس علاقے کے مقامی افراد پر مرتب ہونے والے اثرات کو واضح کیا گیا تھا۔