کیماڑی میں 10 ہلاکتیں سویابین کی گرد سے نہیں ہوئیں، علی زیدی

February 26, 2020

کیماڑی میں 10 ہلاکتیں سویا بین کی گرد سے نہیں ہوئیں ، علی زیدی

وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ کیماڑی میں10 ہلاکتیں سویابین کی گرد سے نہیں ہوئیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ دو ممکنہ وجوہات میں سے ایک کسٹم ہاؤس کے بیسمنٹ کی دوسری جانب موجود ٹینک ہوسکتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ تحقیقات کے لیے نیوی کی این بی سی ڈی ٹیم سے مدد مانگی تھی، جو بھی تحقیقاتی ادارہ ہے اسے وجوہات معلوم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے بغیر سویابین کی گرد کا نام لے کر افراتفری پھیلائی گئی۔

علی زیدی نے کہا کہ ڈاکٹر عطاالرحمان تک نے ٹی وی پر آکر کہا کہ ہلاکتیں سویان بین کی گرد سے ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ متاثرین آنکھوں کی جلن، الٹی، معدے کا درد اور گلا سوکھنے کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچے تھے۔