وقت نے دو قومی نظریےکو صحیح ثابت کر دیا ہے، ڈاکٹر خالد عراقی

February 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ کچھ لوگ دوقومی نظریے کے بارے میں سوالات اُٹھاتے تھے کہ کیا واقعی دوقومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان وجود میں آیا اور اگر دوقومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے تو کیا یہ صحیح ہے؟ لیکن عصر حاضر کے حالات نے ان تمام سوالات کے جوابات واضح طور پر دے دیئے ہیں اور یہ ثابت کردیا کہ ہمارے لیڈرز کا ویژن بالکل صحیح تھا اور اسی ویژن کے ساتھ انہوں نے ہمیں ایک آزاد ریاست پاکستان دیا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دفتر مشیر طلبہ جامعہ کراچی کی میوزک سوسائٹی کی جانب سے تیار کردہ قومی نغمے بعنوان:”تم ہو“ ریلیز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا اہتمام کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کی سماعت گاہ میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر روئسائے کلیہ جات،صدور شعبہ جات،یونی کیرئنزانٹرنیشنل کے صدر پروفیسر اعجاز فاروقی،مرضوان جعفر،اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔