اٹلی کی سنسان گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے کی گونج

March 19, 2020


کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے اٹلی میں اِس وقت لاک ڈاؤن ہے اورسیکڑوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اسی ضمن میں سوشل میڈیاپر امریکی کامیڈین جیرمی میک لیلان کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے ہے لاک ڈاؤن کے باعث اٹلی کی گلیوں میں پاکستانی قومی ترانے ’پاک سر زمین شاد باد‘ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

جیرمی میک لیلان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ بہت خوبصورت ہے، لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں اٹلی کا پورا محلہ پاکستانی قومی ترانہ گا رہا ہے‘۔

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں اٹلی کی سنسان گلیاں اطالوی باشندوں کے گانوں سے گونج اٹھیں اور انہوں نے اپنے اپنے گھروں کی بالکنیوں سے گانے گا کر سب کو محظوظ کیا تھا۔