بچی پانچویں منزل کی گرل سے لٹک گئی، ویڈیو جاری

March 23, 2020


سوشل میڈیا پر چین کے شمالی صوبے گونژنگ میں واقع ایک رہائشی عمارت سے بچی کے لٹکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں 2 سالہ بچی کو عمارت کی پانچویں سے نیچے لٹکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

متاثرہ بچی گھر میں سورہی تھی جب اس کا والد ملازمت کےلیے نکل گیا اور والدہ یہ سوچ کر کہ ابھی بچی سورہی ہے میڈیکل اسٹور سے دوا لینے چلی گئی.

اس دوران 2 سالہ بچی نیند سے جاگی اور والدین کو ڈھونڈتی ہوئی کھڑکی آگئی اور ریلینگ سے نیچے دیکھتی ہوئی اچانک ریلنگ پر لٹک گئی اور صرف اس وجہ محفوظ رہی کہ اس کا سر لوہے کی سلاخوں کے درمیان پھنس گیا تھا۔

بچی کے رونے کی آوازیں سن کر لی نامی پڑوسی نے بچی کے والدین کو مطلع کرنے کی بہت کوشش کی لیکن معلوم ہوا کہ گھر میں تالا لگا ہے اور والدین کہیں باہر گئے ہیں جس کے بعد لی ایک اور پڑوسی کے ساتھ ملکر گھر کا دروازہ توڑ کر اندر گئے اور بچی کو احتیاط سے ریلینگ سے نکالیا۔