• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں کمی ‘کیسکو

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق صوبہ میں موجود تمام دیہی و زرعی فیڈروں کو ریکوری کی بنیاد پر بجلی کی فراہمی کے اوقات کار میں 3 گھنٹے کمی کردی گئی تھی اب کیسکو نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر دیہی و زرعی صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کی فراہمی کے اوقات کار کو بڑھا کر دوبارہ 6 گھنٹے تک کردیا گیا ہے ۔ لہٰذا اب تمام دیہی و زرعی فیڈروں کو پرانے شیڈول کے مطابق مختلف اوقات کار میں 6 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی ۔ تاہم کیسکو نے اس دوران تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے غیر ضروری برقی آلات بند رکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں ۔
تازہ ترین