کورونا وائرس، 9 یورپی ممالک کا مشترکہ قرض کے اجراء کا مطالبہ

March 26, 2020

برسلز (اےایف پی)کورونا وائرس کے باعث 9 یورپی ممالک نے مشترکہ قرض کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے،یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اٹلی نے کورونا بونڈ کے اجراء کی درخواست کی تھی ،جس کی فرانس نے حمایت جب کہ جرمنی اور نیدرلینڈ نے اسے مسترد کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، فرانس اور اسپین سمیت 9 یورپی ممالک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ قرض کے اجراء کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، جرمنی سمیت دیگر امیر یورپی ممالک میں اسے سیاسی طور پر معیوب سمجھا جاتا ہے۔ اٹلی، یونان، آئرلینڈ، بیلجیئم، لگسمبرگ، سلووینیا اور پرتگال کے رہنماؤں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مارکیٹ میں فنڈذ جمع کرنے مشترکہ قرض آلہ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جب کہ فرانس، اٹلی اور اسپین نے یوروبونڈ طرز کا مطالبہ کیا ہے۔