آئیسکو کا50فیصد عملہ حاضری کا پابند، میٹر ریڈنگ معطل

March 26, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سٹاف کی50فیصد حاضری کے علاوہ میٹر ریڈنگ بھی معطل کردی۔ ایس ای سٹی محمد زبیر کے مطابق تمام آپریشنل دفاتر میں 50فیصد سٹاف کو حاضری کا پابند کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی بندش کی شکایت ، شکایت دفتر میں باکس میں ڈالیں یا 118پر شکایت درج کرائیں۔ انہوں نے بتایا میٹر ریڈنگ سات بیج کے بعد معطل کردی گئی ہے اب نئے احکامات آنے پر بل وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق صارفین سے وصول کئے جائینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ لائن سٹاف کی تین کے بجائے دو شفٹ کر دی ہیں ایک دفتر سے دوسرے نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت درج کرنے والے دفاتر بھی بند کردیئے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام سب ڈویژن پر متعلقہ اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں کسی قسم کی بھی شکایت ہو تو افسران کے نمبر یا118 پر شکایات درج کرائیں۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا ہسپتال اور ڈسپنسری 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اس کے علاوہ کرونا سے متاثر ہونے والے ملازم کی فوری طور پر سی ای او کو اطلاع دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔ 50 سال سے اوپر ملازمین کو گھروں میں کام کرنے اور ٹیلی فون پر میسر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔