پابند ی کے باوجود ماربل فیکٹریوں میں کام جاری رکھنے پر 12فیکٹریاں سیل

March 26, 2020

پشاور(وقائع نگار) پابند ی کے باوجود ماربل فیکٹریوں میں کام جاری رکھنے پر فیکٹریوں کو سیل کر تے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ وزیر نے ورسک روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پابندی کے باوجود ماربل فیکٹریوں میں کام جاری رکھنے پر 12 فیکٹریوں کو سیل کرتے ہوئے مالکان کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس پھیلاو¿ خدشات کے پیش نظر صوبائی حکومت نے ماربل فیکٹریوں پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ان فیکٹریوں میں کام جاری تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کروایاجا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔