اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

March 26, 2020

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جار ی کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے لیے ساڑھے 27 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ فاٹا میں ٹی ڈی پیز منصوبے کے لیے 5 لاکھ 25 ہزار ڈالر کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں بتا یا گیا ہے کہ ایس ڈی جیز کے منصوبوں کے لیے ساڑھے 5 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی اجلاس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 5ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں کے الیکٹرک کے لیے جولائی2016 سے مارچ 2019 تک ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی ہے جبکہ کے الیکٹرک کے لیے اس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن تین ماہ بعد ہوگا۔

ای سی سی نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے 26 ارب روپے سبسڈی جاری کرنے کی منطوری دی ہے، کے الیکٹرک کے نئے ٹیرف سے بجلی کی قیمت ایک روپے1 پیسہ سے بڑھ کر 2 روپے89 پیسے فی کلو واٹ ہوجائے گی۔