سلائو سمیت برکشائر میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ

March 30, 2020

سلائو ( اورنگزیب چوہدری ) سلائو سمیت برکشائر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اورکورونا کے مریضوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ سلائو میں گزشتہ دن کی نسبت کورونا کے مریض 20سےبڑھ کر59 ہو گئے، ویسٹ برکشائر میں18 سے32، ریڈنگ میں 10سے25،ونذر میڈن ہیڈ میں 14 سے 37،ووکنگ ھم میں13 سے20، بریکنل میں3 سے16 کورونا کے مریض ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے سے کمیونٹی میں خوف اور تشویش پائی جاتی ہے۔