کورونا: ہاتھ دھوئیں لیکن پانی ضائع نہ کریں

March 30, 2020

کورونا: ہاتھ دھوئیں لیکن پانی ضائع نہ کریں

کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر میں ہاتھوں کا بار بار دھونا شامل ہے۔

طبی ماہرین بھی 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونےکی تاکید کر رہے ہیں، لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس دوران پانی ضائع کیا جائے۔

ایک پیغام کے مطابق اگر 20 سکینڈ تک نل کو کھلا چھوڑ دیں تو ڈیڑھ سے 2 لیٹر پانی ضائع ہوتا ہے۔

اگر دن میں 10 بار ہاتھ دھوئیں تو اس طرح 15 سے 20 لیٹر پانی ضائع ہوگا۔

گھر میں اگر 5 افراد ہاتھ دھوئیں تو 100 لیٹر سے زائد پانی ضائع ہوگا، اس لیے ضروری ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہاتھ لازمی دھوئیں ساتھ ہی پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں۔