پنجاب، گندم کٹائی کیلئے لاک ڈاؤن میں خصوصی رعایت کا فیصلہ

April 01, 2020

پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی اور تھریشننگ کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا ۔

پنجاب حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے لاک ڈاؤن کے دوران گندم کی کٹائی کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران خصوصی رعایت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

گندم کی کٹائی کے عمل کیلئے ٹریکٹرز، تھریشر کی نقل و حمل اور اسکےساتھ اس کی متعلقہ ورکشاپش اور اسپیئر پارٹس کی دکانوں کو بھی کھولنے کی اجازت ہو گی۔

اس سلسلہ میں تمام کمشنرز اور ریجنل پولیس آفیسرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔