ملک میں کورونا 52 جانیں لے گیا، 3ہزار سے زائد متاثر

April 06, 2020


مکک بھر میں آج کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 52 ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 3 ہزار 520 ہو گئی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے۔

کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا سے سندھ میں آج ہونے والی موات 17ہیں، پنجاب میں 15، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں ایک جبکہ کےپی میں 16 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے قائد آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، تمام متاثرین کو قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے آج سے علاقے کے تمام اسپتال بند رکھنے کی ہدایت کردی۔

پنجاب سے سامنے آنے والے مریضوں میں زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہری شامل ہیں ، لاہور میں عام شہریوں میں کوروناوائرس کے 260 کنفرم مریض ہیں جسکے بعد گجرات میں سب سے زیادہ 93 مریض ہیں ۔

دوسری جانب کراچی کےعلاقے قائد آباد میں واقع گلستان سوسائٹی کے رہائشی کے ایک مکان کہ 9 مکینوں میں کرورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق 20 مارچ کو اہل خانہ برطانیہ سے کراچی شادی کی تقریب کے لیے آئے تھے، اسی خاندان کی خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا، خاتون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

یہ بھی پڑھیے:28دن کیلئے لاک ڈاؤن یقینی بنائیں

اس کے فوری بعد گھر کے دیگر افراد کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا جو مثبت آیا جس کے بعد گھر کے 7 افراد قرنطینہ میں اور 2 اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے علاقے کے رہائشیوں کے کوائف جمع کرنا شروع کردیے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر علاقے میں کرونا وائرس کے اثرات نظر آئے تو پورے علاقے کو سیل کرکے قرنطینہ قرار دے دیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور قائدآباد اور گلستان سوسائٹی میں 6 اپریل سے نجی اور سرکاری اسپتالوں اور کلینکس کو بند کرنے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، طبی مراکز میں صرف ایمرجنسی کے مریضوں کو دیکھا جاسکے گا۔