• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14اپریل تک لاک داؤن کامیاب بنایا تو وبا کم کرنے میں کامیاب ہوجائینگے، وزیراعلیٰ سندھ

14اپریل تک لاک داؤن کامیاب بنایا تو وبا کم کرنے میں کامیاب ہوجائینگے، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ خدانخواستہ اگر کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو حکومت کو سخت مشکلات پیش آئیں گی اور نظام صحت جواب دے جائیگا۔

اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی، دکانیں بند کیں، صنعتیں بند کی ہیں اگر ہم نے 14 اپریل تک اس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا تو اس وبا کو کم کرنے میں کامیاب ہوجائینگے۔

ایک ویڈیو پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک بات یہ کہ صوبے میں اب تک 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے یوں اب تک وائرس کے موجودہ مریضوں کی تعدد 743 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 5 اپریل صبح 8 بجے تک 8 ہزار 931 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 881 مثبت آئے جس میں سے 123 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

تازہ ترین