امارات میں پھنسے 20ہزار پاکستانی وطن واپسی کیلئے پریشان

April 08, 2020

دبئی ( سبط عارف)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لےجانے کے لئے کچھ نہیں کیا جبکہ اسی ہفتے میں یواے ای کے دو امدادی جہاز پاکستان جاچکےہیں، سفارتی زرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پاکستان واپس جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بات چیت جاری ہے، دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجدنےنیوز کو بتایا کہ ہم ہر طرح کی کوشش کررہےہیں کہ پاکستانیوں کو کسی نہ کسی طرح وطن واپس بھیج سکیں،واضع رہے کہ اس وقت 35000 پاکستانیوں نے پاکستانی سفارت خانے میں اپنے نام درج کرائے ہیں جو پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں،قونصل جنرل نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں پیدا ہونے والی صورتحال میں 10 ہزار پاکستانی بے روزگار ہوئے ہیں،جبکہ اتنے ہی پاکستانی یو اے ای میں ہیں اور پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں۔