فرانس، ایک روز میں 1،427اموات

April 08, 2020

پیرس (رضا چوہدری/ نمائندہ جنگ ) فرانس میں کوروناوائرس نے تبائی مچادی، کورونا وائرس سے فرانس میں 24گھنٹوں کے دوران 1،427 اموات ریکارڈ کیں ، مجموعی طور پر 10000سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے کہا یکم مارچ سے اب تک مجموعی طور پر 10،328اموات ہوئی ہیں۔ فرانس میں 30،000افراد اسپتال میں داخل ہیں۔