مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، چین کا ایک بار پھر مطالبہ

April 09, 2020

نیویارک(صباح نیوز)چین نے ایک مرتبہ پھر مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن طورپرحل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ کشمیرکو اب بھی تقسیم ہند کانامکمل ایجنڈا سمجھتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کابغورجائزہ لے رہاہے،اقوام متحدہ میں چینی مشن کے ایک ترجمان نے بھارتی میڈیاکایہ دعویٰ کہ چین نے گزشتہ ماہ سلامتی کونسل کی اپنی صدارت کے دوران مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرفوری توجہ دینے کا پاکستانی مطالبہ نظراندازکردیاتھا، مسترد کرتے ہوئے چین کے اس موقف کااعادہ کیاکہ کشمیرپراس کے نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ اب بھی اسے تقسیم ہند کانامکمل ایجنڈا سمجھتاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکامسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر بدستور اہم ہے اورچین مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کابغورجائزہ لے رہا ہے۔ ترجمان نے واضح کیاکہ چین مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کامخالف ہے اور وہ اس تنازع کااقوام متحدہ کے منشوراورقراردادوں کے مطابق پرامن حل چاہتاہے۔