بھارت شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، وزیر خارجہ

April 11, 2020


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے اور ایک بار پھر سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس اور معاشی چیلنجز کے باوجود بھارت اقلیتوں کو دبانے میں مصروف ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کا سارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ منفی رہا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف وزری کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کے باعث 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوئی ہےجبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا گیا ہے۔