• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LoC: بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری، 4 شہری زخمی


بھارتی فوج کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیز فائرمعاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کےسربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں دو لڑکیوں سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے ساتھ واقع شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے،بھارتی فوج نے موہرہ گاوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی و گولہ باری کے نتیجے میں چھری بسن والی گاؤں کی رہائشی ایک بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی افواج نے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے اور مؤثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایل او سی، بھارتی فوج کی فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 2020ء میں بھارتی فوج نے اب تک سیز فائر کی 708خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے یہ بھی بتایا ہے کہ 2020ء میں بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 42 زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین