گردوں کو صاف رکھنے والی غذائیں

April 30, 2020

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ گردے ہمارے جسم کے فاضل مواد کوصاف کرنے کا کام کرتے ہیں، لیکن کیا کبھی سوچا ہے کہ خود گردوں کی صفائی رکھنی ہوتوکیا کرنا چاہئے؟ اگر آپ کو بلند فشار خون، ذیابطیس، یا شریانوں میں کھنچائو کا مرض ہے توممکنہ طور پر آپ کو گردے کی بیماریاںہونے کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتاہے۔ اسی لیے گردوںکی صحت کا خیال رکھنے کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ گردوں کی صحتیابی پر انسانی صحت بلکہ پوری زندگی کا دارومدار ہوتاہے، لہٰذا اس کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ آپ اپنی ظاہری خوبصورتی کا رکھتے ہیں۔ ہم آپ کو چند ایسی غذائیں بتاتے ہیں، جو آپ کے گردوں اور آپ کو تکلیف سے محفوظ رہنے میںمدد کریں گی۔

پتوں والی سبزیاں

ہماری مائیں اتنی محبت اور چاہ سے ہمارے لیے ہرے پتوںوالی سبزیاں پکاتی ہیں، لیکن ہم ناک بھوںچڑھاتے ہیں، لیکن نہیںجانتے کہ یہ ہرے پتوں والی سبزیاںوٹامن سی اور کےسے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ وٹامن ہمارے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں، جس سے گردوںپر دبائو کم ہو جاتاہے۔ ہرے پتوں والی سبزیاں بازار میںبکثرت دستیابہوتی ہیں۔کوشش کریں کہ آپ روزانہ پتوںوالی سبزیاںپکا کر یا سلاد کے طور پر کھائیں۔

کرینبیری یا کروندا

کرینبیری یا کروندے کا جوس پیشاب کی نالیوںمیںہونے والے انفیکشن کے سدباب کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتاہے، ساتھ ہی یہ جوس گردوں میںجمع ہونےو الے کیلشیم آکسیلیٹ کو بھی صاف کرتاہے ،جو پتھری کا باعث بنتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے آپ کو قدرتی کرینبیری یعنی مصنوعی اجزا سے پاک جوس نوش فرمانا ہوگا۔ یہ جو س فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار بھی ہوتاہے۔

ہلدی

جسم میںہونے والی سوزش اور جلن(Inflammation) کئی بیماریوںکا سبب بنتی ہے، ان میںایک گردوں کی بیماری بھی ہے۔ جسم کو انفلیمیشن سےپاک اور گردو ں کو صاف رکھنے کے لیے آپ کو ہلدی کی موزوں مقدار کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا ہوگا۔ ہلدی میںکرکیومن (Curcumin)ہوتا ہے جس میںانفلیمیشن کے خلاف کام کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ہلدی کو چاول، سالن، دالوں، سبزیوں یہاںتک کہ اسموتھیز میں بھی شامل کیجئے اور اپنے گردوں کو آرام پہنچائیے۔

سیب

روزانہ ایک سیب صرف ڈاکٹر کو ہی دور نہیںرکھتا بلکہ گردوں کو بھی مضر اجزا سے پاک رکھتاہے۔ سیب میںموجود فائبر زہریلے مواد (Toxins)کو جذب کرتاہے، جس سے گردوںکو کچھ خاص محنت نہیںکرنی پڑتی۔ اس کے علاوہ سیب نظام ہاضمہ کے راستوںیعنی آنتوںمیںہونے والی انفلیمیشن کو بھی کم کرتا ہے۔

لہسن

آپ کے گردوںکی صحت کے سب سے بڑے دشمن زہریلے مواد (Toxins)اور انفلیمیشن ہیں، لہسن ان دونوں کو دور رکھنے میںبہت مدد کرتاہے ۔ لہسن میںالیسن (Allicin)ہوتا ہے ،جو زبردست قسم کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت رکھتاہے۔ یہ دونوں خصوصیات گردوں اور بلڈ پریشر کے لیے بہت فائد ہ مند ہوتی ہیں۔ اسی لیے گھر میںکوئی بھی کھانا تیار کریں،اس میں لہسن ضرور ڈالیں ۔

زیتون کا تیل

آلیوآئل یعنی زیتون کا تیل آپ کی تمام تر صحت کے ساتھ گردوں کو تندرست رکھنے میںبھی اہم کردار ادا کرتاہے۔ زیتون کا تیل آپ کےکولیسٹرول کو کم کرتا، پتھری کی وجہ سے ہونے والے درد میں راحت دیتا اور انفلیمیشن میںکمی لاتاہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ زیتون کا تیل بآسانی دستیاب ہے۔ اگر آپ ایکسٹرا وَرجن آئل (بغیر ریفائن کیا ہوا زیتون کا تیل) استعمال کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

لیموںکا رس

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گردے پتھری سے محفوظ رہیںتو آپ کو لیموں سے دوستی کرنی پڑےگی۔ لیموں کا رس آپ کےCitrate Level(کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے اور خون میںفاسفورس کی تعداد بڑھ جانے سے گردے میں پیدا ہونےو الی خرابی کو رفع کرنے کا عمل ) میںاضافہ کرتاہے، جس سے گردوںمیں پتھری بننے کا عمل رُک جاتاہے۔ روزانہ لیموں کے رس کا استعمال آپ کے گردوں کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی صحت مند رکھنے میںاپنا ثانی نہیںرکھتا۔

ادرک

آپ کو شاید ادراک نہ ہو لیکن ادرک بھی آپ کے گردوںکو صاف کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتاہے۔ ادرک کچا ہو، پسا ہو ا ہو، جوس میں ڈالا گیا ہو یا کھانے میں شامل ہو، یہ ہر طرح سے آپ کے گردو ںکی صفائی پرمامور رہتاہے ۔ اس کے علاوہ ادرک آپ کو متلی، درد، بھوک نہ لگنے اور انفلیمیشن جیسے مسائل سے دور رکھتاہے۔

دیگر فائدہ مند غذائیں

سب سے پہلے تو آپ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت اپنائیں۔ اگر آپ کے پیشاب کا رنگ پیلا یا بھورا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ جسم کو درکار پانی کی مقدار نہیں پی رہے ۔ لوبیہ بھی ایک بہترین غذا ہے، جو گردے کی ہی شکل کا ہوتاہے۔ اگر کوئی گردوںمیںپتھری محسوس کررہا ہے تو اسے چاہیے کہ چھ گھنٹےتک لوبیہ ابالے اور پھر اس کا پانی چھان کر ہر دو گھنٹے بعد پی لے۔ ایک سے دودن میںاس کے بہترین نتائج سامنے آجائیں گے۔ اس کے علاوہ تلسی، اجوائن ،انگور اور انار بھی آپ کو گردے کی پتھری سے محفوظ رکھتے ہیں۔

کام کی بات

کسی بھی قسم کے درد یا شکایت کی صورت میںصرف غذائوںپر ہی انحصار مت کریںبلکہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔