سورج کی روشنی اب ہر جگہ ہر وقت لینا ممکن

May 20, 2020

سورج کی روشنی اب ہر جگہ ہر وقت لینا ممکن

ہڈیوں کے لیے وٹامن ڈی کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اسی لیے قدرت نے یہ نعمت سورج کی روشنی میں وافر مقدار میں ہمارے لیے محفوظ کر دی ہے۔

سام سنگ نے اسی حوالے سے قدرتی ر وشنی کے لیے اسمارٹ ونڈو سنی فائیو متعارف کروا دی ہے۔ سنی فائیو نہ صرف قدرتی روشنی فراہم کرتی ہے بلکہ ہمارے جسم میں سن برن کیے بغیر انتہائی کم وقت میں وٹامن ڈی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

ایپ کے ذریعے روشنی کی چمک، درجہ حرارت اور روشنی کے زاویے کو بھی اپنی مرضی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

سنی فائیو کو گھر کے کسی بھی حصے میں نصب کیا جاسکتا ہے، لہٰذا اب آپ صبح ہو شام ہو یا رات کسی بھی پہر جب چاہیں جہاں چاہیں قدرتی روشنی کا مزا لے سکتے ہیں۔