• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں مقیم پورے پاکستانی خاندان کو کورونا، 3 افراد چل بسے

پیرس (رضا چوہدری) فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد فیملی کے تمام افراد کوروناوائرس میں مبتلا ہوگئے اور ان میں سے 3افراد اس وبا سے جاں بحق ہو گئےجبکہ ایک زیر علاج اور ایک صحت یاب ہوگیا-

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان کورونا وائرس میں مبتلا ہو ا۔

منگل کے روزگھر کا سربراہ ریاض فوت ہوگیا تین ہفتے قبل اس کی بیوی فوت ہوئی تھی منگل اور بدھ کی درمیانی شب بیٹی بھی چل بسی،دوسری بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

تازہ ترین