برانڈ وَرس اور فوڈ پانڈا کے درمیان ای-کامرس کے ذریعے گروسری کی خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے لیے معاہد ہ طے پا گیا

May 21, 2020

پاکستان کے سب سے بڑے، تیز ترین اور انتہائی خودکار پروڈکشن اسٹوڈیو برائے ای کامرس پروڈکٹ کنٹنٹ (product content) برانڈ ورس (Brandverse) اور فوڈ پانڈا(foodpanda) کے درمیان ایک طویل المیعاد شراکتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت برانڈ وَرس فوڈ پانڈا کو ، اْس کی حال ہی میں متعارف کرائی گئی اور تیزی سے وسعت پانے والی ڈلیوری سروس، فوڈ پانڈاشاپس(foodpanda shops) کے لیے ڈیٹا اور کنٹنٹ (content)تک ر سائی مہیا کرے گا۔

برانڈ ورس فوڈ پانڈا کو FMCG پروڈکٹس کی سب سے بڑی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی کیٹلاگ تک فی الفور رسائی فراہم کرے گا۔ برانڈ وَرس یہ بات بھی یقینی بنائے گا کہ فوڈ پانڈا کو پاکستان کی انتہائی جامع، ہمیشہ تازہ ترین اور بڑھتی ہوئے پروڈکٹ ڈیٹا کیٹلاگ تک مسلسل رسائی حاصل رہے اور انہیں اپنے استعمال کرنے والوں اور ریٹیل پارٹنرز کے ساتھ ای-کامرس کا بہتر تجربہ حاصل ہو۔

اِس موقع پر برانڈ ورس کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، رضا متین نے کہا،’’یہ ہمارے اسٹارٹ اپ کے سفر کی قدرتی اور متوقع پیش رفت ہے جسے ہم پروڈکٹ کنٹنٹ ڈسٹری بیوشن میں وسعت دے رہے ہیں۔ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ یہ فوڈ پانڈا کے ساتھ کنٹنٹ ڈسٹری بیوشن میں پہلی شراکت ہے جو ایک جانا پہچانا نام ہے اور جو پاکستان میں ای-کامرس انڈسٹری میں پیش پیش ہے۔فوڈ پانڈاشاپس(foodpanda shops)یا اس سے بھی بڑھ کر اپنی پروڈکٹس کا حصول اب اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ برانڈورس تک رسائی حاصل کرنا۔‘‘

فوڈ پانڈا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نعمان سکندر مرزا نے کہا،’’سب سے آگے رہنے کا راز آغا ز کرنے میںہے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اس دور میں ، کنٹنٹ کو کسٹمر کی جانب سے کیے گئے آرڈرز کی عکاسی کرنی چاہیے۔ فوڈ پانڈا میں ہماری بنیادی توجہ کسٹمرز کے تجربے میں اضافہ کرنا اور اسی کے ساتھ کسٹمرز کی لائف ٹائم ویلیو میں اضافہ کرنا ہے۔ہم برانڈورس کے ساتھ شراکت پر بہت پر جوش ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس شراکت کے ذریعے ہم فوڈ پانڈا کے مقاصد حاصل کر لیں گے۔‘‘

اس شراکت کے مستقبل کے بارے میں رضا متین نے کہا :’’کنٹنٹ ای-کامر س کے لیے لازمہ حیات کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ فوڈ پانڈا کے ساتھ مسلسل شراکت کے کئی راستے کھلیں گے کیوں کہ ہم دونوں زیادہ بھرپور اور زیادہ بامقصد ڈیجیٹل یوزر ایکسپیرئیں کے لیے کام کر رہے ہیں جو خوشی کی بات ہے۔‘‘