• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انگلینڈ پر جوابی دورے کیلئے دباؤ نہیں ڈالے گا، وسیم خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بھی انگلینڈ کے دورے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سال جولائی میں دورہ انگلینڈ کیلئے تیار ہے۔ہمیں انگلینڈ پہنچنے کے بعد چودہ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔جمعرات کو بر طانوی ٹی وی کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انگلش بورڈ نے گزشتہ ہفتے بریفنگ دی جس سے ہم کافی مطمئن ہیں۔یہ دیکھنا ہے کہ ایسے وقت پہنچیں کہ قرنطینہ کا وقت بھی مل جائے اور سیریز سے پہلے ٹریننگ کا موقع بھی ملے۔کھلاڑیوں کوکو کب پہنچنا ہے، انتظامات کیا کرنا ہیں۔ اس پر مصباح الحق ڈاکٹروں کےساتھ منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ایک ہفتے میں معاملات طے ہوجائیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے مانچسٹر میں کھیلے گی۔ دوسرا ٹیسٹ تیرہ اگست اور تیسرا ٹیسٹ اکیس اگست سے ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹوئینٹی اولڈ ٹریفورڈمانچسٹر میں ہوں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ٹی20 اٹھائیس اگست ، تیس اگست اور یکم ستمبر کو کرانے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین